کینیڈا اور اٹلی کی اپنے شہریوں کو سعودیہ کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
Web Desk
23 October 2026
کینیڈا اور اٹلی نے مشرق وسطیٰ کی مجموعی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں سعودی عرب کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور شدید احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
کینیڈین سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب کا غیر ضروری سفر ملتوی کریں اور بالخصوص ریاض اور دمام کے ہوائی اڈوں کا استعمال کرنے سے پرہیز کریں۔ کینیڈا کی سرکاری ٹریول ایڈوائزری نے سفارتی سطح پر ان احتیاطی تدابیر کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب اطالوی وزارتِ خارجہ نے بھی اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی عرب کے سفر کے دوران انتہائی محتاط رہیں اور تمام غیر ضروری اسفار سے گریز کریں۔ دونوں ممالک کے سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات خطے میں ابھرتی ہوئی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026