LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کسی کی دولت، اثر و رسوخ یا سیاسی تعلقات قانون سے نہیں بچا سکتے: مریم نواز بی آئی ایس پی پر اربوں روپے خرچ، غربت میں کمی کا ہدف بدستور چیلنج : حافظ نعیم الرحمٰن لاہور ہائیکورٹ کا موٹروے اور ملتان میں شجرکاری منصوبوں پر عمل درآمد کا حکم موسمیاتی تبدیلیاں برفانی چیتے کیلئے بھی خطرات بڑھا رہی ہیں: عطا تارڑ اردن کے چرچ میں آخری رسومات کے دوران فائرنگ، 7 افراد ہلاک، 10 زخمی آذربائیجان کی خاتون ڈیانا کا زیادتی کیس میں اہم ویڈیو بیان جاری کراچی انڈسٹریل پارک کو وفاقی خصوصی اقتصادی زون قرار دینے کی منظوری دہشت گردوں کو پناہ نہ دیں، صوبہ دہشت گردی سے پاک کرینگے: فیصل کریم کینیڈا اور اٹلی کی اپنے شہریوں کو سعودیہ کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت وزیر خزانہ اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی استحکام، اصلاحات پر تبادلہ خیال وزیراعظم نے لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی سی سی ڈی اہلکار کی دوشیزہ سے زیادتی، ویڈیو بھی بنا لی، مقدمہ درج یونیورسٹی آف لندن میں لیکچر کیلئے مدعو کیا جانا باعث اعزاز ہے: سارہ احمد پنجاب حکومت کا لاہور میں سہ روزہ بسنت کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان ہفتہ وار مہنگائی میں مزید 0.65 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 11.85 فیصد تک پہنچ گئی

پنجاب حکومت کا لاہور میں سہ روزہ بسنت کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

Web Desk

23 October 2026

حکومتِ پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کئی برسوں کے وقفے کے بعد ‘محفوظ بسنت’ کی باضابطہ تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت شہر میں بسنت کا تہوار 12، 13 اور 14 مارچ 2027ء کو منایا جائے گا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب احمد جاوید کی زیرِ صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بسنت کی اجازت کے ساتھ ساتھ انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے سخت ضوابط نافذ کیے جائیں گے۔ سیکرٹری داخلہ نے واضح کیا کہ شہر کی کسی بھی غیر محفوظ چھت پر پتنگ بازی کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ تمام مالکانِ مکانات کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ 31 دسمبر 2026ء سے قبل اپنی چھتوں کے گردا گرد کم از کم ساڑھے 3 فٹ کی حفاظتی دیوار (پراپٹ وال) تعمیر کروائیں اور چھتوں کی پائیداری کو یقینی بنائیں۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لاہور کو ہدایت کی گئی کہ وہ پرانی اور بوسیدہ عمارتوں کی چھتوں کا مکمل معائنہ کروائیں اور غیر تسلی بخش رپورٹس کی صورت میں ایسی عمارتوں پر پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ مزید برآں، حکومت نے بجلی کی تاروں کو محفوظ بنانے اور مقررہ قانونی ضوابط کے مطابق ڈور و پتنگوں کی تیاری اور فروخت کی سخت نگرانی کا حکم بھی جاری کیا ہے۔