LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعلیٰ مریم نواز کا حنا جاوید قتل کیس پر اہم بیان سامنے آگیا لاہور میں شہری کے نام پر 2354 گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا حیران کن انکشاف افغان طالبان ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور ان سے وابستہ گروہوں کی معاونت ختم کریں: پاکستان وزیراعظم سے لاہور چیمبر آف کامرس کے فاؤنڈرز گروپ کے وفد کی ملاقات جج پر مبینہ رشوت کا الزام: لاہور بار کا وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف ’پیکا ایکٹ‘ تحت مقدمہ درج کرانے کا اعلان پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت پائیداری میں اہم پیش رفت کر رہی ہے: برطانوی ہائی کمشنر اسحاق ڈار کی ایس سی او اجلاس کیلئے تمام ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت آصفہ بھٹو کی یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر میں یومِ اقوامِ متحدہ کی تقریب میں شرکت فرانس میں مزدوروں کے اعلان کے بعد دوبارہ مظاہرے شروع، 135 گرفتار پی ٹی آئی میں اختلافات، بیرسٹر گوہر نے واضح ہدایات جاری کردیں پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کل پاکستان پہنچیں گی وزیراعظم کا دسمبر کے پہلے ہفتے میں دورۂ روس متوقع: ذرائع آئی ٹی کے شعبے میں 40 ارب ڈالر کے مواقع موجود ہیں: حافظ نعیم الرحمان پاکستان میں کوئی کمی نہیں، سکول کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا: محسن نقوی زلمے خلیل زاد کا پاکستان پر افغانوں کو طالبان کیخلاف استعمال کرنے کا الزام، فیکٹ چیک جاری

دہشت گردوں کو پناہ نہ دیں، صوبہ دہشت گردی سے پاک کرینگے: فیصل کریم

Web Desk

23 October 2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ صوبے کو ہر صورت دہشت گردی سے پاک کیا جائے گا اور شہداء کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر کارروائی کے سوا اب کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا۔

چار سدہ میں شہید ڈی ایس پی عمران الدین اور سپاہی کاظم جان کی رہائش گاہوں پر اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ قومی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس (Zero Tolerance) کی پالیسی پر عملدرآمد کا اعادہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد چھوڑا گیا جدید اسلحہ دہشت گردوں کے ہاتھ لگا، تاہم حکومت صوبائی پولیس کو جدید ترین اسلحہ اور تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی، جس کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کامل یقین دہانی کرائی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردوں سے دور رہیں اور انہیں اپنے درمیان پناہ نہ دیں۔ آئینِ پاکستان کو تسلیم نہ کرنے والے عناصر سے مذاکرات نہ کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے بعد معدنیات اور سیاحت کے شعبوں کو فروغ دیا جائے گا، جبکہ معدنی وسائل پر پہلا حق مقامی عوام کا ہے۔