LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ

جولائی 2026 میں تجارتی خسارہ 3.94 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

Web Desk

6 August 2026

پاکستان کا تجارتی خسارہ رواں مالی سال 2026-27 کے پہلے مہینے (جولائی) میں 3.94 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے، جو گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہے۔

پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (ادارہ شماریات) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2026 کے دوران قومی برآمدات 2.93 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 6.88 ارب ڈالر رہیں، جس کے باعث تجارتی خسارہ 3.94 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق جولائی 2025 کے مقابلے میں جولائی 2026 کے دوران برآمدات میں 9 فیصد جبکہ درآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ جون 2026 کے مقابلے میں جولائی 2026 میں برآمدات میں 31 فیصد (تقریباً 70 کروڑ ڈالر) کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2025 میں تجارتی خسارہ 3.15 ارب ڈالر تھا، جس میں ایک سال کے دوران تقریباً 79 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ان تخمینوں کے لیے امریکی ڈالر کی اوسط قدر 278 روپے شمار کی گئی ہے۔ دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال 2025-26 کے دوران خدمات (سروسز) کی برآمدات میں تقریباً 19 فیصد کا مثبت اضافہ دیکھا گیا ہے۔