محسن نقوی سے چین اور ترکیہ سے تربیت یافتہ اے ایس پیز کی ملاقات
Web Desk
6 August 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین اور ترکیہ سے جدید تربیتی کورسز مکمل کر کے واپس آنے والے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (اے ایس پیز) نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پولیس افسران نے چین اور ترکیہ میں جدید پولیسنگ، سرویلنس سسٹمز، جدید آلات کے استعمال اور امن و امان کے قیام سے متعلق حاصل کردہ اپنے مشاہدات اور تجربات سے وزیر داخلہ کو آگاہ کیا اور ان کورسز کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے نکھار کے لیے انتہائی مفید قرار دیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر ملکی تربیتی پروگرامز کو پولیس کی پیشہ ورانہ تربیت کا مستقل حصہ بنانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں چین کی طرز پر ایک ’لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سنٹر‘ قائم کرنے کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا، جہاں ڈیٹنشن، انویسٹی گیشن اور سمری ٹرائل کا عمل ایک ہی چھت تلے انجام دیا جائے گا تاکہ معمولی نوعیت کے جرائم کا فوری اور مؤثر تصفیہ ممکن ہو سکے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جرائم کی روک تھام اور نگرانی کو زیادہ فعال بنانے کے لیے وزارت داخلہ کے ایوی ایشن ونگ میں جدید ڈرونز شامل کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نیشنل پولیس اکیڈمی میں سپیشلائزڈ انویسٹی گیشن رومز قائم کیے جائیں گے اور انٹیروگیشن (تفتیش) کو بطور ایک سپیشلائزڈ سبجیکٹ نصاب میں شامل کیا جائے گا۔ پولیس اہلکاروں کے لیے آپریشنل ضروریات سے ہم آہنگ نیا یونیفارم بھی متعارف کرایا جائے گا۔ اس اہم ملاقات میں کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا پاکستان تعلقات میں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے، امریکی سفارتخانہ
7 August 2026
آزاد کشمیر میں مرحلہ وار الیکشن دھاندلی کیلئے کرائے گئے: بلاول بھٹو پھر برس پڑے
7 August 2026
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
7 August 2026
مالیاتی نظام میں ڈیجیٹل جدت اور اے آئی کا کردار کلیدی ہے: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد
7 August 2026
پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا
7 August 2026
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
7 August 2026
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 15 زخمی
7 August 2026
میں مذاکرات کی دعوتیں دے دے کر تھک گیا ہوں، اپوزیشن بات چیت چاہتی ہی نہیں
7 August 2026