LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر مشعال ملک کا پمز ہسپتال کے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج دنیا سوشل میڈیا سے متاثر، نوجوان حقائق پر مبنی تجزیاتی صلاحیت کو فروغ دیں: فیلڈ مارشل آسٹریلیا: ہزاروں کاروباری اداروں کو سائبر حملوں کا نشانہ بنانے والے ملزمان کیخلاف 14 مقدمات درج برطانیہ کے ہوائی اڈوں پر سائبر حملہ، صارفین کا حساس ڈیٹا چوری سی آئی اے چیف کا ماسکو کا دورہ، روس کو سنگین نتائج کی دھمکی نیپال اور تبت میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 390 ہوگئیں، ایک ہزار سے زائد افراد لاپتہ ٹرمپ نے نہر اونٹاریو کا نام بدل کر نہر امریکا رکھنے کا حکم دے دیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی تردید کر دی آبنائے ہرمز میں کویتی آئل ٹینکر السلام ٹو پر حملہ، عملہ محفوظ ایران نے امریکی اقتصادی پابندیوں کے خلاف اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا سانحہ پمز ہسپتال: اقوام متحدہ کا 14 نومولود کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس حکومت کا سانحہ پمز کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان یورپ کو اپنے دفاع کی زیادہ ذمہ داری خود سنبھالنا ہوگی، امریکا کا واضح پیغام پابندیوں کے باوجود تیل کی عالمی منڈیوں تک ترسیل جاری ہے، ایرانی وزیر پٹرولیم

کوئی طاقت کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت ختم نہیں کر سکتی، مشعال ملک

Web Desk

5 August 2026

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے 05 اگست “یومِ استحصالِ کشمیر” کے موقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ 05 اگست کشمیریوں کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، تاہم دنیا کی کوئی بھی طاقت کشمیری عوام کی شناخت اور ان کے حقِ خودارادیت کو ختم نہیں کر سکتی۔ انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ کشمیر کی تحریکِ آزادی اپنی منزل کے حصول تک جاری رہے گی۔ مشعال ملک نے بھارتی جیلوں میں قید حریت قیادت پر ہونے والے مظالم کو تاریخ کا سیاہ باب قرار دیتے ہوئے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری مظلوم بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔