پاکستان کشمیریوں کی شناخت پر حملہ کبھی تسلیم نہیں کرے گا، مریم نواز
Web Desk
5 August 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 05 اگست “یومِ استحصالِ کشمیر” کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 05 اگست 2019 کا دن کشمیریوں کی شناخت، حقوق اور مستقبل پر ننگا حملہ تھا، جسے پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔ انہوں نے آزادی کی جدوجہد میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قائد محمد نواز شریف کے دوٹوک اور اصولی موقف کی روشنی میں پاکستانی قوم کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری سنگین مظالم کا فوری نوٹس لیا جائے اور کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دلانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار
15 November 2026
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ
15 November 2026
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال
15 November 2026
آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ
15 November 2026
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس
15 November 2026
شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
15 November 2026
اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان
15 November 2026