LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ

بھارت کے 5 اگست کے اقدامات عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں: عطا تارڑ

Web Desk

5 August 2026

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ’یومِ استحصالِ کشمیر‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ۵ اگست ۲۰۱۹ء کے بھارتی اقدام کو عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں شدید جبر، محاصرے اور دموگرافک (آبادی کے) تناسب کو تبدیل کرنے کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود بھارت کشمیریوں کے جذبۂ حریت کو تسخیر کرنے میں مکمل ناکام رہا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومتِ پاکستان اور ملک کی سیاسی و عسکری قیادت اس معاملے پر ایک ہی صفحے پر ہیں اور تمام عالمی فورمز پر کشمیر کاز کو اجاگر کر رہی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار امن صرف اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصوابِ رائے سے ہی ممکن ہے۔