LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ

’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ

Web Desk

5 August 2026

یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کی قیادیت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے غیور عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے شہدائے کشمیر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف اور چیف آف ایئر اسٹاف نے اپنے مشترکہ پیغام میں کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی مکمل اور اصولی حمایت کو دہرایا۔ مسلح افواج نے وادی میں جاری بھارتی فوجی قبضے اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایسے اقدامات علاقائی عدم استحکام اور انسانی مصائب کا باعث بن رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا راستہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازع کے منصفانہ حل سے ہی ممکن ہے، اور پاکستانی قوم و افواج ہمیشہ اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں گی