LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کی شاہِ اردن سے ملاقات، فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال 30 دن تک بغیر دھوئے پہنے جانے والی ٹی شٹ متعارف فرانسیسی خبر رساں ادارے کی صحافی کرسٹینا کیلئے انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈ اسرائیلی آرمی چیف کا غزہ میں فوجی آپریشن جاری رکھنے کا اعلان پیٹریاٹ میزائل بنانے پر امریکا اور یوکرین کے مذاکرات، ٹرمپ کے تحفظات برقرار امریکا، چین اور روس کے درمیان محدود نوعیت کی نئی شراکت داریاں قائم جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے، ایک شخص جاں بحق، 11 زخمی وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے ایران سے ڈیل کرنا چاہتے ہیں، بات چیت جاری ہے: امریکی صدر سعودی عرب نے کشیدگی میں کمی کیلئے مذاکرات کا سلسلہ برقرار رکھنا ناگزیر قرار دیدیا چین کا افریقی ممالک میں ایبول کی وبا کے انسداد میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان کانگو میں ایبولا کی وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے نئی ویکسین کی آزمائش شروع کردی: ڈبلیو ایچ او ایران کی نئی امریکی کارروائی پر خلیج کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی وارننگ آبنائے ہرمز پر ایران کو محدود کنٹرول دینے کی تجویز زیر غور امریکا، ایران اور عمان کا آج آبنائے ہرمز سے متعلق عبوری معاہدے کا اعلان متوقع

مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: وزیراعظم

Web Desk

5 August 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ’یومِ استحصالِ کشمیر‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ پاکستان کی جانب سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ۵ اگست ۲۰۱۹ء کے بھارتی اقدامات نے مقبوضہ وادی میں ریاستی جبر میں مزید اضافہ کیا، لیکن تمام تر مظالم اور مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کا حوصلہ اور استقامت آج بھی چٹان کی طرح مضبوط ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ جموں و کشمیر کا تنازع جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے سب سے بنیادی اور دیرینہ مسئلہ ہے، جو یکطرفہ اقدامات یا طاقت کے استعمال سے نہیں بلکہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ محض تشویش کے اظہار سے آگے بڑھ کر ذمہ دارانہ کردار ادا کرے، اور اعادہ کیا کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔