LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر، شاندار آتشبازی متحدہ عرب امارات کو فیفا کی عالمی کانفرنس کی میزبانی مل گئی ابوظہبی گٹیکس 2026ء میں مصنوعی ذہانت کے 80 سے زائد منصوبے پیش کرنے کیلئے تیار متحدہ عرب امارات کی سعودی دارالحکومت پر حوثی حملے کی شدید مذمت ایران کو دبانے یا جھکانے کی کوشش کرنے والوں کو سخت نتائج بھگتنا ہوں گے: امیر حاتمی سندھ میں آٹے کا سرکاری نرخ 138 روپے فی کلو مقرر، گندم براہ راست فلور ملوں کو دینے کا فیصلہ ترک فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، 5 اہلکار جاں بحق پاکستان کی ریاض کے مالیاتی مرکز میں ٹاور پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر 20 سالہ نوجوان جاں بحق ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا فیک نیوز بھی گولی کی مانند، ایک مرتبہ چل جائے تو واپس نہیں آتی، اعظم نذیر تارڑ لاہور میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسوں اور اجتماعات پر پابندی

کراچی میں پہلی ٹیکنیکل مائننگ کانفرنس 6 اگست کو ہوگی، اربوں ڈالر کے معاہدے متوقع

Web Desk

4 August 2026

پاکستان کی پہلی ‘ٹیکنیکل مائننگ کانفرنس’ 06 اگست کو کراچی میں منعقد ہو رہی ہے، جس میں متحدہ عرب امارات، جاپان، جرمنی اور چین کی عالمی سطح کی مائننگ کمپنیاں شرکت کریں گی۔ اس موقع پر اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط متوقع ہیں۔ سندھ اینگرو مائننگ کمپنی کے سی ای او عامر اقبال نے بتایا کہ اس ایونٹ کا بنیادی مقصد ملک میں جدید مائننگ ٹیکنالوجی کا فروغ اور معدنی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری جذب کرنا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملک بھر کے پاور پلانٹس کو تھر کا کوئلہ منتقل کرنے کے لیے نئی ریلوے لائن کا آغاز اگلے سال کے آغاز میں کر دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، اگلے ماہ تھر بلاک ٹو کے تیسرے مرحلے کی توسیع شروع ہو رہی ہے اور ‘لکی پاور پلانٹ’ کو کوئلے کی فراہمی کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ سندھ اینگرو مائننگ میں اب تک 01 ارب 40 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔