پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
Web Desk
4 August 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے خاص پیغام میں پولیس کے ان بہادر افسران اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کے امن و سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان پولیس جرائم، دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف صفِ اول کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے پولیس اہلکاروں کی غیر معمولی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیوں کو سراہا۔ صدر مملکت نے شہداء کے اہل خانہ کے صبر و حوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کی فلاح و بہبود کو قومی ذمہ داری قرار دیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی، بہتر تربیت اور ضروری وسائل فراہم کر کے مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار
15 November 2026
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ
15 November 2026
ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی
15 November 2026
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال
15 November 2026
امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف
15 November 2026
آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ
15 November 2026
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس
15 November 2026