پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، 5 اگست تک بارش کی پیشگوئی
Web Desk
3 August 2026
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کے مطابق صوبے کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ فی الوقت معمول کے مطابق ہے، تاہم دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر اور وزیر آباد کے نالہ پلکھو میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق کالاباغ پر پانی کی آمد 273,000 کیوسِک اور اخراج 266,000 کیوسِک ہے، جبکہ نالہ پلکھو میں پانی کا بہاؤ 3,000 کیوسِک ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے بتایا کہ مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 05 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں اربن فلڈنگ، جبکہ مری اور گلیات جیسے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ انتظامیہ نے دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار
15 November 2026
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ
15 November 2026
ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی
15 November 2026
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال
15 November 2026
امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف
15 November 2026
آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ
15 November 2026
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس
15 November 2026