وزیر اعلیٰ پنجاب کا سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی مراعاتی پیکج کا اعلان
Web Desk
3 August 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں جدید “گرین انڈسٹریل اکنامک زون” کے قیام کے منصوبے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی مراعاتی پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اہم پیش رفت اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (OPF) کے وفد سے ملاقات کے دوران سامنے آئی، جس میں OPF اور گرین انرجی گروپ کے اشتراک سے صاف توانائی، صنعتی ترقی، اور برآمدات کے فروغ کے لیے عالمی معیار کے اکنامک زون کی تجویز پیش کی گئی۔ منصوبے کے تحت سولر، ونڈ، ہائیڈرو اور بیٹری اسٹوریج پر مشتمل کلین انرجی انفراسٹرکچر قائم کیا جائے گا، جس سے سالانہ 5.6 ارب روپے سے زائد آمدن، 18 ہزار نئے روزگار کے مواقع اور جی ڈی پی میں 1.5 فیصد اضافے کی توقع ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منصوبے پر عملدرآمد کے لیے جامع ایکشن پلان طلب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے انتظامی و بیوروکریٹک رکاوٹوں سے پاک محفوظ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں نئی صنعتوں کی فوری شروعات کے لیے ‘زیرو ٹائم ٹو سٹارٹ پالیسی’ نافذ کر دی گئی ہے اور ‘ون ونڈو آپریشن’ کے تحت تمام این او سیز کی فوری فراہمی کا مؤثر نظام قائم ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ حکومت کا وژن پنجاب کو جدید گرین انڈسٹری، صاف توانائی اور عالمی تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنانا اور نیٹ زیرو (Net Zero) اہداف کو حاصل کرنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارف
4 August 2026
لندن میں مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کی سہولت مل گئی
4 August 2026
فوجی دستوں سے مکمل رابطہ، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
4 August 2026
کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ اب ڈراموں میں استعمال ہو رہی ہے: عظمیٰ بخاری کا طنز
4 August 2026
پنجاب اسمبلی: 5 اگست 2019 کے کشمیر مخالف بھارتی اقدامات کیخلاف قرارداد جمع
4 August 2026
پاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواست
4 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
4 August 2026
ملک بھر میں چہلم امام حسینؓ و شہداء کربلا عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
4 August 2026