کے پی پولیس میں انویسٹی گیشن اور آپریشن ونگ الگ الگ کرنے کا فیصلہ
Web Desk
3 August 2026
خیبر پختونخوا حکومت نے کرمنل جسٹس سسٹم میں شفافیت اور بہتری لانے کے لیے صوبائی پولیس کے انویسٹی گیشن اور آپریشن ونگ کو مکمل طور پر الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ پولیس انویسٹی گیشن ونگ کو آپریشن ونگ سے مکمل انتظامی و مالی خودمختاری فراہم کی جائے گی تاکہ تفتیشی نظام کو جدید اور مؤثر بنایا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (AIG) سے لے کر ضلعی سطح تک تفتیش کے لیے ایک بالکل الگ اور آزاد کمانڈ سٹرکچر اور چین قائم کی جائے گی۔
وزیر قانون نے مزید بتایا کہ حکومت پراسیکیوشن سسٹم کو مزید مضبوط، بااختیار اور جوابدہ بنانے پر کام کر رہی ہے، اور کسی بھی قسم کی ناقص کارکردگی پر ذمہ داری کا سخت تعین کیا جائے گا۔ اصلاحات کے اس عمل سے مقدمات میں ملزمان کی بریت کی شرح کو کم کرنے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ‘پولیس ایکٹ ترمیمی بل’ کا مسودہ جلد حتمی شکل دے کر منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، جس سے صوبے میں جرائم کی روک تھام اور عوام کو فوری و بلا تعصب انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سمیت 4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارف
4 August 2026
لندن میں مقیم پاکستانیوں کو جائیداد کی ڈیجیٹل منتقلی کی سہولت مل گئی
4 August 2026
فوجی دستوں سے مکمل رابطہ، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
4 August 2026
کراچی کی ترقی اور ٹرانسپورٹ اب ڈراموں میں استعمال ہو رہی ہے: عظمیٰ بخاری کا طنز
4 August 2026
پنجاب اسمبلی: 5 اگست 2019 کے کشمیر مخالف بھارتی اقدامات کیخلاف قرارداد جمع
4 August 2026
پاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواست
4 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
4 August 2026
ملک بھر میں چہلم امام حسینؓ و شہداء کربلا عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
4 August 2026