LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ

راولپنڈی سے اڑھائی سالہ بچہ اغوا کر لیا گیا

Web Desk

2 August 2026

راولپنڈی کے علاقے تھانہ صادق آباد کی حدود سے اڑھائی سالہ بچہ مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا، جس کی اہم سی سی ٹی وی (CCTV) فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔ فوٹیج میں ملزم کو اڑھائی سالہ بچے کو اپنے ساتھ لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق اڑھائی سالہ معصوم عمیر گزشتہ روز اپنے گھر کے بالکل سامنے سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا، جس کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

تھانہ صادق آباد پولیس نے بچے کے دادا سرزمین کی مدعیت میں اغوا کی سنگین دفعات کے تحت باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس انتظامیہ اور کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (CCD) کی متعدد ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مغوی بچے کی جلد از جلد اور محفوظ بازیابی کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مار رہی ہیں اور ملزم کی تلاش میں مصروف ہیں۔