سوات میں دہشتگردی ناقابل برداشت، حکومت شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے: حافظ نعیم الرحمان
Web Desk
2 August 2026
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سوات کے علاقے کبل میں پیش آنے والے دہشت گردی کے خونریز واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے شہریوں کی حفاظت کا فوری اور جامع انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے واقعے میں معصوم شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ سوات جیسے امن پسند علاقے میں دہشت گردی کا دوبارہ سر اٹھانا انتہائی تشویشناک اور بالکل بھی ناقابلِ برداشت ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے صبر و جمیل کے لیے دعا کی۔ انہوں نے انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہنگامی بنیادوں پر بہترین اور مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ امیر جماعت اسلامی نے حکومت اور تمام متعلقہ سیکیورٹی اداروں پر زور دیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور دہشت گرد عناصر و ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے دلخراش واقعات کا مکمل سدِباب ممکن ہو سکے
متعلقہ عنوانات
پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار
15 November 2026
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ
15 November 2026
ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی
15 November 2026
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال
15 November 2026
امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف
15 November 2026
آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ
15 November 2026
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس
15 November 2026