LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ

پیپلزپارٹی جمہوری رویہ اپنائے، دھاندلی کا شور بے بنیاد ہے: احسن اقبال

Web Desk

2 August 2026

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پاکستان پیپلز پارٹی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں اپنی ناکامی پر بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے اپنی سیاسی حکمت عملی کا سنجیدگی سے جائزہ لے۔ نارووال میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نشاندہی کی کہ نارووال کے حلقہ ایل اے 37 جموں 4 میں پیپلز پارٹی کو بمشکل 200 سے 250 ووٹ مل سکے ہیں، ایسی صورتحال میں جب عوامی حمایت اتنی کم ہو تو انتخابی عمل پر دھاندلی کے الزامات عائد کرنا بالکل بھی مناسب نہیں ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ایک بالغ نظر اور سنجیدہ سیاستدان ہونے کے ناطے عالی ظرفی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور وزیراعظم شہباز شریف کو فتح پر مبارکباد دینی چاہیے۔ وفاقی وزیر نے ماضی کی روایت کا حوالہ دیتے ہوئے یاد دلایا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں جب پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی تھی تو وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کو دل سے مبارکباد دی تھی اور حکومت بنانے کی دعوت دی تھی، لہٰذا تمام سیاسی جماعتوں کو ایسی ہی اعلیٰ جمہوری روایات کو آگے بڑھانا چاہیے۔