خاران میں سوشل میڈیا پروپیگنڈا کی مبینہ کوشش ناکام، سکیورٹی فورسز کے ردِعمل پر دہشتگرد فرار
Web Desk
2 August 2026
بلوچستان کے علاقے خاران میں سیکورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث “فتنہ الہندوستان” سے منسلک دہشت گرد سوشل میڈیا پروپیگنڈا کے لیے ویڈیو بنانے کے عزائم میں ناکام ہو کر فرار ہو گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں فورسز کی مسلسل کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گرد تنظیمیں میدانِ عمل میں شکست کے بعد اب محض سوشل میڈیا پر گمراہ کن بیانیہ قائم کرنے کی کوششوں تک محدود ہو چکی ہیں۔ یہ عناصر نرم اہداف (سافٹ ٹارگٹس) کو نشانہ بنا کر تصاویر اور ویڈیوز بناتے ہیں تاکہ انہیں پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا جا سکے، تاہم خاران میں ان کی دراندازی کی کوشش کو فورسز نے ناکام بنا دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز کی موجودگی یا آمد کا علم ہوتے ہی بدحواسی میں راہِ فرار اختیار کر لیتے ہیں۔ خاران میں بھی فرار ہوتے وقت دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی اندھا دھند فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرامن شہریوں، خواتین اور بچوں کو دانستہ نشانہ بنانا دہشت گردوں کی شدید بوکھلاہٹ اور حتمی ناکامی کا کھلم کھلا اظہار ہے، جبکہ فورسز ان کا مکمل صفایا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
15 November 2026
پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار
15 November 2026
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ
15 November 2026
ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی
15 November 2026
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال
15 November 2026
امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف
15 November 2026
آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ
15 November 2026