وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
Web Desk
2 August 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر ہونے والے حملے کا شدید نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس آزاد کشمیر کو واقعے میں ملوث تمام ذمہ داروں کو فوری گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچانے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ وزیراعظم نے علاقے میں سیکورٹی کی ناقص صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ن لیگی شرپسند عناصر کی جانب سے چوہدری لطیف اکبر پر حملہ ایک انتہائی ناقابلِ برداشت اور نازیبا حرکت ہے۔
دوسری جانب، سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نیئر بخاری نے بھی صدر آزاد کشمیر پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مظفرآباد ڈویژن میں ن لیگ کو اپنی شکست واضح نظر آ رہی ہے، اسی لیے ایسے ہتھکنڈے اپنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری لطیف اکبر پر حملہ اصل میں ریاست کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے پر حملہ ہے، لہٰذا حملہ آوروں کو بلا تاخیر گرفتار کر کے قانون کا نفاذ کیا جائے۔ نیئر بخاری نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی کسی دھونس اور دباؤ سے گھبرانے والی نہیں ہے؛ ووٹرز کو روکنے کی کوششیں بلاجواز ہیں اور الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ شہریوں کو بلاخوف و خطر حقِ رائے دہی استعمال کرنے کی مکمل ضمانت فراہم کرے۔
متعلقہ عنوانات
حج 2027 کی درخواستوں کی وصولی 18 اگست سے شروع ہوگی، وزارت مذہبی امور
16 August 2026
14 اگست کو احتجاج کرنے والے ہم میں سے نہیں: اختیار ولی پی ٹی آئی پر برس پڑے
16 August 2026
امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر
16 August 2026
سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم
16 August 2026
پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر
16 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
16 August 2026
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
16 August 2026
حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان
16 August 2026