بانی پی ٹی آئی سمیت سیاسی قیدیوں کی رہائی اور نیشنل ڈائیلاگ کا آغاز کیا جائے: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن
Web Desk
2 August 2026
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اپنے ایک اہم ویڈیو بیان میں ملک کو درپیش سیاسی و معاشی بحران سے نکالنے کے لیے نیشنل ڈائیلاگ کے آغاز کا مطالبہ کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام چلانے والے اپنی ناکامی کا اعتراف کر چکے ہیں، لہٰذا آئندہ عوامی رائے پر ڈاکا نہ ڈالنے کا عزم کیا جائے اور انتخابات متناسب نمائندگی کی بنیاد پر کرائے جائیں۔ عدالتی آزادی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ترامیم کے ذریعے یرغمال بنائی گئی عدلیہ کو آزاد کر کے ججز کی تعیناتی میرٹ پر کی جائے۔ معاشی اور زرعی اصلاحات کے حوالے سے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کیپیسٹی پیمنٹس کا بوجھ ختم کر کے بجلی سستی کی جائے، پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام کا آغاز ہو اور جاگیرداری کا خاتمہ کر کے کوآپریٹو فارمنگ اپنائی جائے۔ انہوں نے تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہنے، AI اور ڈیٹا سینٹرز کے قیام، مقابلے کا امتحان اردو میں منعقد کرنے، اور بلوچستان و کے پی کے مسائل کے لیے قومی کمیشن یا بڑا جرگہ تشکیل دینے کی تجویز بھی دی۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
15 November 2026
پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار
15 November 2026
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ
15 November 2026
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال
15 November 2026
آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ
15 November 2026
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس
15 November 2026
شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
15 November 2026