LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل نے پورے مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلا رکھی ہے: مسعود پزشکیان حج 2027 کی درخواستوں کی وصولی 18 اگست سے شروع ہوگی، وزارت مذہبی امور نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی اہلیہ کے دورۂ شام و لبنان اور سیکیورٹی تنازع پر ’غلط فہمی‘ کی وضاحت 14 اگست کو احتجاج کرنے والے ہم میں سے نہیں: اختیار ولی پی ٹی آئی پر برس پڑے امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل

ملک محمد اقبال چنڑ کی نماز جنازہ ادا، اہم شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

Web Desk

1 August 2026

قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ کے والد اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کی نمازِ جنازہ بہاولپور سٹیڈیم میں ادا کر دی گئی ہے۔ نمازِ جنازہ میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، وزیر مملکت ملک رشید احمد خان، وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو، سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب، ملک تیمور خان، اور امجد مان سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ صوبائی وزراء میاں کاظم علی پیرزادہ، بلال اکبر خان، اراکینِ صوبائی اسمبلی رانا آفتاب اقبال، رانا شہباز، ملک ارشد، آر پی او بہاولپور غازی صلاح الدین، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور عوام کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے مرحوم کی مغفرت، بلندیِ درجات اور غمزدہ خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے قائم مقام سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ملک محمد اقبال چنڑ کی سیاسی، پارلیمانی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر مملکت ملک رشید احمد خان نے بھی سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔