شہباز شریف کی ماجد ظہور کی رہائش گاہ آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت
Web Desk
1 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ماجد ظہور کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ماجد ظہور اور ان کے اہل خانہ سے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے، مغفرت کرے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ دونوں رہنماؤں نے غمزدہ خاندان کو دلاسہ دیتے ہوئے ان کے ساتھ دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا
متعلقہ عنوانات
کراچی: فیروز آباد کی حدود میں اے وی ایل سی پولیس کا مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک
3 August 2026
وزیراعلیٰ سندھ کا بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، نکاسی آب کے اقدامات تیز کرنے کا حکم
3 August 2026
عمان سے جاری مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے: ایران کی تصدیق
2 August 2026
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
2 August 2026
ایران سے مذاکرات آج دوپہر سے شروع ہوں گے، امریکی صدر
2 August 2026
یادداشت پر دستخط شوریٰ کونسل کی اجتماعی دانشمندی کا نتیجہ ہے، ایرانی صدر
2 August 2026
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
2 August 2026
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
2 August 2026