سنگیتا کی معمر رانا کے معاوضے کی رقم سے متعلق وضاحت
Web Desk
1 August 2026
پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و معروف ہدایت کارہ سنگیتا نے اپنی آنے والی فلم “مکھو” کے مرکزی اداکار معمر رانا کے معاوضے سے متعلق گردش کرنے والی تمام افواہوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ گلوکار ذیشان روکھڑی کی جانب سے کم معاوضے کے دعوؤں کا جواب دیتے ہوئے سنگیتا نے وضاحت کی کہ معمر رانا ان کے بیٹے کی طرح ہیں اور ان کے ساتھ 05 لاکھ روپے ‘فی دن’ معاوضے پر معاہدہ طے پایا تھا۔ ہدایت کارہ کے مطابق فلم کی عکس بندی 08 دنوں پر محیط تھی، جس کے تحت معمر رانا کو مجموعی طور پر 40 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔ سنگیتا نے مزید کہا کہ معمر رانا کوئی عام اداکار نہیں بلکہ انہوں نے ‘چوڑیاں’ جیسی بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں، اور امید ظاہر کی کہ فلم “مکھو” کے ذریعے ان کی فلم انڈسٹری میں شاندار واپسی ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026