پیٹرول پر لیوی بھتہ ٹیکس، فارم 45 کی بنیاد پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے,حافظ نعیم الرحمٰن
Web Desk
1 August 2026
جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور مہنگائی کے خلاف 07 اگست کو ملک بھر کی شاہراہوں پر جبکہ 03 اگست کو کراچی میں خواتین کے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 209 روپے فی لیٹر ایکس ریفائنری ریٹ والا پیٹرول لیوی اور بھتہ ٹیکسز شامل کر کے 336 روپے میں بیچا جا رہا ہے، جس سے 27 بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں۔ آزاد کشمیر کی کشیدہ صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے حکومت سے گولی کا استعمال روک کر مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے فارم 47 کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں نظام کی اصلاح کے لیے فارم 45 کی بنیاد پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے اور بیوروکریسی، فوج اور سیاست دانوں کی غیر ضروری مراعات کا فوری خاتمہ کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
15 November 2026
پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار
15 November 2026
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ
15 November 2026
ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی
15 November 2026
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال
15 November 2026
امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف
15 November 2026
آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ
15 November 2026