LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز

بھارت نے مسلسل گیارہویں مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑ دیا، فلڈ الرٹ جاری

Web Desk

1 August 2026

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں واقع سلال ڈیم کے سپل ویز مسلسل گیارہویں مرتبہ کھول کر پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان کے تمام متعلقہ اداروں کو شدید فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی اقدام کے بعد تقریباً 90 ہزار کیوسک پانی کا بڑا سیلابی ریلہ پاکستان کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے، جس کے باعث دریائے سندھ میں سیہون کے متعدد دیہات زیرِ آب آ چکے ہیں۔

محکمہ فلڈ فورکاسٹنگ کے مطابق، ملک کے دیگر اہم دریاؤں میں پانی کا بہاؤ فی الحال معمول کے مطابق ہے، تاہم دریائے سندھ میں مختلف بیراجوں پر نچلے سے درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ اس وقت سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جبکہ کالا باغ، چشمہ اور گڈو بیراج اور دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی کیفیت موجود ہے۔ دوسری جانب تربیلا ڈیم 89 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 57 فیصد تک بھر چکے ہیں۔

موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) اور ریسکیو اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ نشیبی علاقوں کی آبادی کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا سکے۔