وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ امن منصوبے کا خیرمقدم، فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
Web Desk
31 July 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ امن منصوبے کے تحت غیر مسلح ہونے کے فریم ورک پر عمل درآمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک انتہائی مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (X) پر جاری کردہ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے بورڈ آف پیس کی نگرانی میں ہونے والے اقدامات کا خیرمقدم کیا اور اس اہم کامیابی پر امریکہ، مصر، قطر اور ترکیہ کی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جرات مندانہ قیادت کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ امن منصوبے کے تمام وعدوں پر عمل درآمد کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ یہ کوششیں فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کی راہ ہموار کریں گی اور ایک مقررہ مدت کے سیاسی عمل کے نتیجے میں آزاد، خودمختار اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست قائم ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
15 November 2026
پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار
15 November 2026
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ
15 November 2026
ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی
15 November 2026
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال
15 November 2026
امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف
15 November 2026
آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ
15 November 2026