LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز

بشریٰ بی بی نے سزا معطلی اور ضمانت کے لیے آئینی عدالت سے رجوع کر لیا

Web Desk

30 July 2026

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کرنے اور ضمانت پر رہائی کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے اپیل دائر کر دی ہے۔ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دورانِ قید انہیں آنکھوں کا شدید عارضہ لاحق ہوا جس کے باعث سرجری کرانی پڑی، لہٰذا خاتون ہونے اور طبعی علالت کی بنیاد پر وہ سزا معطلی اور ضمانت کی قانونی مستحق ہیں۔ درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ نیب (NAB) جان بوجھ کر سزا معطلی کی درخواستوں میں تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے جبکہ انہیں قیدِ تنہائی میں رکھ کر مناسب علاج معالجے سے محروم رکھا گیا۔ اپیل کنندہ نے استدعا کی ہے کہ عدالتِ عالیہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے ان کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کرے۔