آزاد کشمیر اسمبلی میں ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن کے قیام کی قرارداد منظور
Web Desk
30 July 2026
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اہم اجلاس اسپیکر نبیلہ ایوب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کے رہنما چودھری یاسین کی جانب سے خطے کی موجودہ صورتحال پر ‘ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن’ کے قیام کے لیے پیش کی گئی قرارداد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ قرارداد میں حالیہ واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات، تمام معلومات تک رسائی اور پورے۔اختیارات کے ساتھ انکوائری کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایوان نے مظاہرین سے رپورٹ کی تیاری تک احتجاج ختم کرنے، ریاست میں انٹرنیٹ سروس فوری بحال کرنے اور پرامن شہریوں کو مسلح عناصر سے الگ رہنے کی اپیل کی۔ اس کے علاوہ اسمبلی نے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
15 November 2026
پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار
15 November 2026
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ
15 November 2026
ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی
15 November 2026
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال
15 November 2026
امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف
15 November 2026
آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ
15 November 2026