کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے: بلاول بھٹو زرداری
Web Desk
29 July 2026
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی کو بھی اپنے ووٹ اور حق پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، آزاد کشمیر کے فیصلے کا اختیار صرف کشمیری عوام کے پاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے 30 پولنگ اسٹیشنز پر قبضے کے ثبوت ان کے پاس موجود ہیں، جہاں ٹرن آؤٹ 99 فیصد دکھایا گیا، جبکہ تشدد اور بندوق کے زور پر الیکشن جیتنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ کشمیر میں جاری حالات کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے سچ اور مفاہمتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا جو ان بے ضابطگیوں اور حالات کی مکمل تحقیقات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک یہ کمیشن اپنی تحقیقاتی رپورٹ پیش نہیں کرتا، تب تک مزید احتجاج نہ کیا جائے، اور اگر کمیشن وزیراعظم آزاد کشمیر کو قصوروار ٹھہرائے تو احتساب کیا جائے۔
چیئرمین پی پی پی نے مظفرآباد میں فوری انٹرنیٹ سروس بحال کرنے اور چوہدری یاسین سمیت تمام متاثرہ پی پی امیدواروں کو نئی اسمبلی سے پہلے ان کی نشستیں دلوانے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے سے قبل ان کے جائز مطالبات اور شکایات کو سن کر فوری ازالہ کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
15 November 2026
پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار
15 November 2026
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ
15 November 2026
ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی
15 November 2026
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال
15 November 2026
امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف
15 November 2026
آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ
15 November 2026