عراقی مسلح گروپ کا سعودی اور امریکی حملوں کا بدلہ لینے کا اعلان
Web Desk
29 July 2026
عراقی مسلح گروپ ‘حرکت النجباء’ نے سعودی عرب اور امریکہ سے منسوب حالیہ حملوں کا بدلہ لینے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر شہید کے خون کا حساب لیا جائے گا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق گروپ نے اپنے ایک بیان میں موقف اختیار کیا کہ مشرق وسطیٰ اور بالخصوص عراق میں امریکی افواج کی موجودگی ملک کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے، لہٰذا امریکی پیش قدمی کو روکنے کے لیے ان کا فوری انخلا ناگزیر ہے۔ حرکت النجباء نے عراقی حکومت سے سعودی عرب کے ساتھ سیکیورٹی تعاون ختم کرنے اور ملک میں جدید فضائی دفاعی نظام تعینات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انتباہ جاری کیا ہے کہ اگر حملے نہ رکے تو ان کے ردِعمل کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا، تاہم اس بیان پر عراقی، امریکی یا سعودی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا۔
متعلقہ عنوانات
مغرب زیلنسکی کی مبینہ دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے: روسی وزیر خارجہ
29 July 2026
ایران نے دشمن کیخلاف مزاحمت کی نئی مثال قائم کی: مسعود پزشکیان
29 July 2026
پاکستان اور مصر کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، فلسطینیوں کی حمایت پر اتفاق
29 July 2026
ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پر نئی پابندیاں، 8 تیل بردار جہاز اور 10 ادارے نشانے پر
29 July 2026
کویتی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون پر اتفاق
29 July 2026
فلسطین پر اسرائیلی قبضے تک مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں: پاکستان
29 July 2026
واشنگٹن میں نیتن یاہو کیخلاف احتجاج، اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ
29 July 2026
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
29 July 2026