سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
Web Desk
29 July 2026
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 32 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 28 اور 29 جولائی 2026 کی درمیانی شب ضلع خیبر میں کیے گئے ٹارگٹڈ آپریشنز میں 24 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ‘ 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ان کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر کے تباہ کر دیا گیا ہے، جبکہ قومی ایکشن پلان اور عزمِ استحکام کے وژن کے تحت بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
متعلقہ عنوانات
کشمیر میں انتخابات کا فیصلہ بیلٹ سے ہونا چاہئے، بلٹ سے نہیں: بلاول بھٹو
30 July 2026
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
30 July 2026
عالمی مارکیٹ میں تناؤ برقرار رہا تو دوبارہ ٹارگٹڈ سبسڈی لائیں گے: وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک
30 July 2026
ایران کا اردن میں امریکی ایئربیس پر حملہ، تین ایف 35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ
30 July 2026
بشریٰ بی بی نے سزا معطلی اور ضمانت کے لیے آئینی عدالت سے رجوع کر لیا
30 July 2026
کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
30 July 2026
اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
30 July 2026
4 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ اور عظمیٰ خان اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ جاری
30 July 2026