LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کی کرغز صدر سے ملاقات، ایس سی او رکن ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور وفاقی آئینی عدالت: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلیے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی بطور فور سٹار جنرل ترقی، کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ مقرر یورپی یونین، آسٹریلیا، برازیل نے نئے امریکی ٹیرف کو مسترد کر دیا ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں: عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا معاملہ دوبارہ عالمی فورم پر اٹھا دیا، بھارتی اقدام اشتعال انگیز قرار وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو ملنے والے سرکاری تحائف کی تفصیلات جاری کر دی گئیں ایران پر مسلسل 13ویں رات شدید فضائی حملے، اہداف مکمل کرلئے: سینٹکام یورپی کمیشن نے گوگل پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا

عالیہ بھٹ نے بھی طلبہ کے احتجاج کی حمایت کردی

Web Desk

24 July 2026

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی بھارت میں نیٹ (NEET) پیپر لیک کے خلاف سراپا احتجاج طلبہ کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا اور تعلیمی حلقوں میں جاری اس تحاریک پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے تعلیمی نظام میں شفافیت اور انصاف کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ایک بیان میں عالیہ بھٹ نے لکھا کہ نوجوانوں کی آواز کو سننا انتہائی ضروری ہے اور ملک کا ہر طالب علم ایک ایسے تعلیمی نظام کا حق دار ہے جو مکمل طور پر انصاف، شفافیت اور صداقت پر مبنی ہو۔ اداکارہ نے احتجاجی مظاہرے کرنے والے نوجوانوں کی ہمت اور جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا، “یہ طلبہ کی اپنی تحریک ہے جو طلبہ کے حقوق کے لیے ہی چلائی جا رہی ہے، اور ان کی یہ بہادری مجھے عاجز کر دیتی ہے۔”

عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ نوجوان اپنے بہتر اور روشن مستقبل کے لیے سڑکوں پر نکل کر آواز اٹھا رہے ہیں اور اس وقت ان کی بات کو سنجیدگی سے سننا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق تعلیم کا نظام ایسا شفاف ہونا چاہیے جس پر ہر طالب علم بغیر کسی شک و شبہ کے مکمل اعتماد کر سکے۔