LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی امریکی فضائی اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال، متعدد افراد گرفتار نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ امریکی ایف بی آئی کی مطلوبہ فہرست میں شامل مفرور پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد الاسلام سے متعلق نیا بیان جاری اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

فلم سے نکالے جانے پر رو پڑا تھا: جاوید شیخ

Web Desk

23 July 2026

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اور معروف اداکار جاوید شیخ نے اپنے کیریئر کے ایک انتہائی مشکل دور اور جذباتی لمحے کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ایک دور میں انہیں فلاپ اداکار قرار دے کر فلم سے نکال دیا گیا تھا اور ان کی جگہ اداکار فیصل رحمٰن کو کاسٹ کر لیا گیا تھا۔

ایک نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید شیخ نے بتایا کہ ایک فلم کی ناکامی کے بعد انہیں ایک نئی فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی تھی اور وہ اس پر کام شروع کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار تھے۔ تاہم بعد میں فلم سازوں نے انہیں فون کر کے اطلاع دی کہ فلم کے ڈسٹری بیوٹر کا مؤقف ہے کہ وہ اس وقت ایک ناکام اداکار بن چکے ہیں، اس لیے ان کی جگہ فیصل رحمٰن کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ اس اچانک فیصلے نے انہیں شدید صدمہ پہنچایا اور وہ اس واقعے پر رو پڑے تھے۔ اس دھچکے کے بعد انہیں کئی برس تک سخت جدوجہد کرنا پڑی، تاہم مسلسل محنت اور لگن کے باعث وہ دوبارہ کامیابی کی بلندیوں تک پہنچے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں وہی فلم ساز دوبارہ ان کے پاس فلم کی پیشکش لے کر آئے، لیکن انہوں نے دل میں کوئی رنجش رکھے بغیر پیشہ ورانہ انداز میں ان کے ساتھ کام کیا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، لیکن محنت اور مثبت رویہ انسان کو سنبھالا دیتے ہیں۔