LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
تہران میں 4 ملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری، علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق پاکستان انڈر 18 بیس بال ٹیم نے امریکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا مسلم ممالک کا اتحاد اسرائیلی جارحیت روک سکتا ہے: ایرانی صدر روس کے شہر وورونژ پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک، 39 زخمی پاکستان نے 54 ارب روپے کی چینی درآمد کرلی، تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش سعودی وزیر دفاع کا دورہ تہران کشیدگی کم کرنے کی کوشش ہے: سعودی وزارت خارجہ امریکا 96 گھنٹوں میں ایران پر بڑا حملہ کرسکتا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ احسن بھون نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف 5 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا، ڈیفیمیشن ٹربیونل کا نوٹس جاری سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا، وزیراعظم اور عسکری قیادت کی شرکت حوثی ملیشیا کے حملوں کے باعث ریاض ایئرپورٹ کی 86 فیصد پروازیں منسوخ کے پی پولیس کو جدید ساز و سامان کی فراہمی، اے پی سیز، ایمبولینسز افسران کے حوالے ایرانی قوم بموں سے زیادہ طاقتور، دشمن اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا: ایرانی فوج اسرائیل کا انتخابات سے پہلے ایران پر حملے کا ارادہ نہیں: وزیر دفاع گورنر خیبر پختونخوا کی پشاور ماسٹر پلان کے 180 روزہ اہداف پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت پاکستان اور امریکا کا توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہانیہ عامر مداحوں کو سبق آموز پیغام دینے پر تنقید کی زد میں آگئیں

Web Desk

22 July 2026

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی رکشے میں سفر کرنے اور عاجزی کا درس دینے کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ ویڈیو میں اپنے دوست کے سوال پر کہ “اتنی بڑی اسٹار ہو کر رکشے میں سفر کیوں؟” ہانیہ عامر نے جواب دیا کہ ‘جو شاخ جھک جاتی ہے، اس پر زیادہ پھل لگتے ہیں’۔ تاہم، اداکارہ کے اس بیان پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ بعض صارفین نے ان کی سادگی اور عاجزی کو سراہا، جبکہ اکثریت نے کہاوت غلط بیان کرنے پر ان کی تصحیح کرتے ہوئے لکھا کہ اصل ضرب المثل “پھلوں سے لدی شاخ ہی جھکتی ہے” ہے۔ علاوہ ازیں، کچھ صارفین نے ان کے اندازِ گفتگو کو ناپختہ قرار دیا، جبکہ ان کے مداحوں نے الفاظ کی غلطی کے بجائے پیغام کی روح کو سمجھنے کا مشورہ دیا ہے۔