میجر شبیر شریف شہید کی بہادری کو سلام، 54واں یومِ شہادت عقیدت سے منایا جا رہا ہے
Web Desk
6 December 2025
1971 کی جنگ کے عظیم ہیرو میجر شبیر شریف شہید (نشانِ حیدر، ستارۂ جراّت) کا 54واں یومِ شہادت آج بھرپور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ پاک فوج کے اس جانباز افسر نے اپنی بےمثال بہادری اور جرأت سے تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف میں رقم کیا۔
گجرات کے گاؤں کنجاہ میں 28 اپریل 1943ء کو پیدا ہونے والے میجر شبیر شریف نے اپریل 1964ء میں پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا اور پاسنگ آؤٹ پریڈ میں سب سے بڑے فوجی اعزاز ’اعزازی شمشیر‘ سے نوازے گئے۔ وہ پاک فوج کے واحد افسر ہیں جنہیں نشانِ حیدر اور ستارۂ جرأت دونوں اعزازات ملے۔
میجر شبیر شریف 1970ء میں میجر کے رینک پر فائز ہوئے۔ 3 دسمبر 1971ء کو سلیمانکی ہیڈ ورکس کے سامنے دشمن کے مضبوط مورچوں پر قبضے کا حکم ملا تو وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ بارودی سرنگوں اور شدید فائرنگ کے باوجود سبونہ نہر عبور کرکے دشمن کے اہم مقام تک پہنچ گئے۔
اپنی شجاعت سے انہوں نے دشمن کی دفاعی لائن توڑ دی۔ اس کارروائی میں 43 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے، 38 جنگی قیدی بنے اور 4 بھارتی ٹینک تباہ کیے گئے۔
5 اور 6 دسمبر کی درمیانی شب انہوں نے دست بدست لڑائی میں دشمن افسر میجر نارائن سنگھ کو بھی ہلاک کیا۔
6 دسمبر کو بھارتی ٹینک کے گولے نے انہیں شہادت کے اعلیٰ رتبے پر فائز کر دیا۔ ان کی غیرمعمولی شجاعت پر انہیں ملک کے سب سے بڑے عسکری اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔
میجر شبیر شریف شہید کا لازوال پیغام “انسان کی زندگی باعزت اور موت باوقار ہونی چاہیے” آج بھی جوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
جو پارلیمنٹ کو مضبوط کرے اس کے ہاتھ چومنے کو تیار ہوں: محمود خان اچکزئی
24 June 2026
چند وفاقی وزراء وزیراعظم کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں: بلاول بھٹو زرداری
24 June 2026
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
24 June 2026
آزاد کشمیر کی ترقی اور عوامی فلاح وبہبود سے متعلق مطالبات مان لئے: رانا ثناء اللہ
24 June 2026
پی ٹی آئی نے سیاسی رواداری کے کلچر کو برباد کر دیا: خواجہ آصف
24 June 2026
مستقبل کی جنگیں نئی حکمت عملیوں کی متقاضی ہیں: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف
24 June 2026
پاکستان خطے کے امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے: ترجمان دفتر خارجہ
24 June 2026
میاں بیوی ساتھ نہ رہنے کے باوجود بھی خاتون حق مہر کی حقدار، لاہور ہائیکورٹ
24 June 2026