’مجھے تنقید سے فرق نہیں پڑتا‘، نادیہ خان کا ناقدین کو دوٹوک جواب
Web Desk
18 July 2026
معروف اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ نادیہ خان نے ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اب انہیں سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ٹی وی پروگرام ’کیا ڈراما ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں وائرل ہونا انہیں پریشان کرتا تھا لیکن اب لوگ جو چاہیں کہیں، انہیں کوئی پرواہ نہیں ہے۔ اسی پروگرام کے دوران نادیہ خان نے نئے مقبول ڈرامے ’زنجیریں‘ پر اپنی تنقید کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس ڈرامے کی کہانی میں کئی خامیاں موجود ہیں؛ مرکزی کردار ’سربلند‘ کا ’بانو‘ کو تلاش نہ کرنا اور دیگر اہم کرداروں سے لاتعلق رہنا کہانی کو بالکل غیر منطقی بنا دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک اہم جذباتی منظر میں اداکارہ سجل علی نے تو بہترین اداکاری کی، لیکن سربلند کا کردار نبھانے والے اداکار کے تاثرات (Expressions) انتہائی کمزور رہے جس کی وجہ سے وہ پورا سین اپنا اثر کھو بیٹھا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل اسی ڈرامے پر تبصرہ کرنے کے بعد نادیہ خان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں اور لالی ووڈ کی متعدد مشہور شخصیات نے ان کے اس سخت ریویو پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
بیلا حدید کے نئے مبینہ بوائے فرینڈ کی شناخت سامنے آگئی
18 July 2026
چند برسوں میں 350 کروڑ روپے کا کاروبار، کترینہ کیف بیوٹی انڈسٹری میں بھی کامیاب
17 July 2026
آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ برینڈا فریکر81 برس کی عمر میں چل بسیں
17 July 2026
مِس ورلڈ مقابلے میں پہلی بار پاکستان کی شرکت؛ نمائندگی انیقہ معراج کریں گی
17 July 2026
پاکستان آتے ہی ایک ماہ میں 6 ای چالان ہو گئے: صنم جنگ
17 July 2026
ڈراموں کے سکرپٹس اے آئی سے تیار کئے جا رہے ہیں: مہر بانو کا انکشاف
17 July 2026
گلوکارہ نمرہ مہرہ نے اپنے آئیڈیل شوہر کی خصوصیات بیان کر دیں
17 July 2026
بھارتی اداکارہ شہناز گل نے راگھو جویل کے ساتھ ڈیٹنگ افواہوں پرخاموشی توڑ دی
17 July 2026