واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیکنگ میں اضافہ، این سی سی آئی اے کا الرٹ
Web Desk
18 July 2026
نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل خرم علی نے پاکستان میں واٹس ایپ اور بینک اکاؤنٹس ہیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون کے بڑھتے استعمال کے باعث آن لائن فراڈ میں اضافہ ہوا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان جرائم سے نمٹنے کے لیے ایک جامع ایکشن پلان تیار کر لیا گیا ہے، جس کے تحت متاثرین کی فوری مدد اور اکاؤنٹس کی بحالی کے لیے جلد ایک خصوصی ہیلپ لائن قائم کی جائے گی۔ ڈی جی نے مزید کہا کہ میٹا (Meta) کے تعاون سے مقامی زبانوں میں عوامی آگاہی مہم شروع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بین الاقوامی تعاون سے کئی سائبر کرائم گینگز کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور او ٹی پی (OTP) کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر کام جاری ہے۔ انہوں نے عوام کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنا خفیہ او ٹی پی کوڈ کسی سے شیئر نہ کریں کیونکہ یہ ہیکنگ کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر لیوی برقرار، نوٹیفکیشن جاری
18 July 2026
ٹرانسپورٹ کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان
18 July 2026
امریکی فضا آلودہ کرنے پر کینیڈا کو بھاری ٹیرف ادا کرنا ہوگا، صدر ٹرمپ
18 July 2026
امریکی حملوں میں صرف ایرانی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا: وائٹ ہاؤس
18 July 2026
اسرائیل کا غزہ میں جنازے پر حملہ، کم از کم 14 فلسطینی شہید
18 July 2026
ایران کے کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے، کئی اہلکار زخمی
18 July 2026
بحرین میں فضائی حملے کا الرٹ جاری، سائرن فعال کر دیے گئے
18 July 2026
ایران اور عرب ممالک کے درمیان بات چیت کیلئے روس متحرک
18 July 2026