LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایس ای سی پی کا بڑا سنگِ میل: اگست 2026ء میں 4,761 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی سیکٹر سرِ فہرست کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کے گلیئشرز کو پگھلانے کا باعث بن رہے ہیں، حیران کن انتباہ آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ پروگرام کے طلبہ کا پی ایم اے کاکول کا مطالعاتی دورہ بھارتی بیان بازی شرمناک، نارووال میں مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا: دفتر خارجہ پاکستانی شہری نے ابوظبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی وزیراعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا میں مزید 7 الیکٹرو بسیں مہیا کرنے کا اعلان ’6 بچے ہیں، مزید نہیں پال سکتی‘ ماں نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا چین ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے میں تعاون کیلئے تیار ہے: جے ڈی وینس این سی سی آئی اے کا چھاپہ، 6 لاکھ شہریوں کے فنگرپرنٹس، بائیو میٹرک ڈیٹا برآمد ایران کے معاملے پر درست فیصلہ کیا، ہم یہ جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں: ٹرمپ امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی لگانے کی تجویز اسرائیلی انتہا پسند وزیر کا غزہ سے فلسطینیوں کی بیرون ملک منتقلی کا منصوبہ پیش ایران میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تدفین کر دی گئی امریکی اقتصادی پابندیاں: ایران پر شدید معاشی دباؤ، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ روسی ایس یو 57 ای لڑاکا طیارے سے لانچ ہونے والے اسٹیلتھ ڈرونز عالمی نمائش کیلئے تیار

بھارتی اداکارہ شہناز گل نے راگھو جویل کے ساتھ ڈیٹنگ افواہوں پرخاموشی توڑ دی

Web Desk

17 July 2026

بھارتی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ شہناز گل نے اپنے قریبی دوست اور شریک اداکار راگھو جویل کے ساتھ ڈیٹنگ کی اڑتی افواہوں پر آخر کار اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، گزشتہ ہفتے دونوں اداکاروں نے ایک سالگرہ کی تقریب میں اکٹھے شرکت کی تھی، جہاں سے واپسی پر راگھو جویل کو شہناز گل کو مداحوں کے ہجوم سے بچا کر گاڑی تک بحفاظت پہنچاتے دیکھا گیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دونوں کے درمیان قریبی تعلقات اور ڈیٹنگ کی افواہوں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا تھا۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران جب شہناز گل سے راگھو جویل کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ راگھو محض ان کے ایک اچھے دوست ہیں اور ان سے کوئی ذاتی نوعیت کا سوال نہ پوچھا جائے۔ شہناز گل نے انتہائی خوبصورتی سے گفتگو کا رخ موڑتے ہوئے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ راگھو کی آنے والی نئی فلم ‘بھائی تیرا اسٹار ہے’ کو بھرپور سپورٹ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ راگھو کا تعلق فلم انڈسٹری سے نہیں ہے اور وہ اپنی محنت کے بلبوتے پر یہاں تک پہنچے ہیں، لہذا بطور ہیرو ان کی پہلی فلم کی کامیابی بہت ضروری ہے۔ واضح رہے کہ شہناز گل اور راگھو جویل نے سال 2023 میں سلمان خان کی فلم ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔