عامر خان کی تیسری شادی پر انتہا پسند ہندوؤں آپے سے باہر، قتل پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
Web Desk
16 July 2026
بالی ووڈ کے سدا بہار اور معروف اداکار عامر خان کو اپنی تیسری شادی کے بعد سے بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے شدید مخالفت اور جان لیوا دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایودھیا سے تعلق رکھنے والے انتہا پسند ہندو رہنما جگد گرو پرمھانس اچاریہ نے تمام حدیں پار کرتے ہوئے عامر خان کو قتل کرنے والے شخص کے لیے 5 کروڑ بھارتی روپے کے بھاری انعام کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اشتعال انگیز اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے اور سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے، تاہم تاحال عامر خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس سنگین معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل بھی بعض انتہا پسندوں نے عامر خان پر ہندو خاندانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین سے مسلسل شادیاں کرنے کا بے بنیاد الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا اور مظاہروں کے دوران اداکار کا پتلا بھی نذرِ آتش کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
جیون ساتھی کا انتخاب انڈسٹری سے نہیں کروں گی: نوال سعید
4 September 2026
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026