LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
معاشی اصلاحات اور جدید مالیاتی منصوبے؛ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات بانی پی ٹی آئی کی قید کے 3 سال؛ 5 اگست کو ملک گیر احتجاجی ریلیاں نکالنے کا فیصلہ آصفہ بھٹو سے انڈونیشین سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق عمرہ نظام میں بڑی اصلاحات، نئے رولز نافذ کر دیے گئے کانگو میں ایبولا کیسز 2 ہزار سے تجاوز، 754 افراد ہلاک آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے نئے فارمیٹس کی منظوری دے دی حکومت نے ٹی ٹی ایس فیکلٹی کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری دیدی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل 2 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے عمان کے ساحل کے قریب حملے کا شکار جہاز سے لاپتا بھارتی انجینئر کی لاش مل گئی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر انتخابی مہم کا شیڈول جاری کر دیا آزاد کشمیر بحران؛ بلاول بھٹو کا جے کے جے اے اے سی کو خط، دھرنے معطل کرنے کی اپیل گھڑیاں آگے پیچھے کرنے کا جھنجھٹ ختم؛ امریکی ایوانِ نمائندگان میں سال بھر ’ڈے لائٹ سیونگ ٹائم‘ مستقل کرنے کا بل منظور رواں سال کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور ترقی کا سال ہوگا: وزیراعظم وفاقی آئینی عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کیخلاف انکوائری کا حکم معطل کر دیا آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا

بیوی نے ’’موبائل فون‘‘ سے شوہر کو ’’قتل‘‘ کر دیا؟

Web Desk

15 July 2026

بھارتی ریاست اوڈیشہ میں ایک انتہائی انوکھا اور لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں میاں بیوی کے درمیان ہونے والے معمولی گھریلو جھگڑے نے ایک نوجوان کی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے جوڑے کے مابین شدید تلخ کلامی ہوئی جس پر طیش میں آکر بیوی نے اپنے ہی شوہر کے سر پر موبائل فون دے مارا۔ فون لگنے سے شوہر شدید زخمی ہو گیا اور اس کے سر سے خون بہنے لگا، جس کے بعد اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا گیا۔

ڈاکٹروں نے ابتدائی مرہم پٹی اور علاج کے بعد حالت مستحکم ہونے پر نوجوان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر کے گھر بھیج دیا تھا۔ تاہم، یہ سکون عارضی ثابت ہوا اور گھر پہنچتے ہی اس کی حالت اچانک دوبارہ بگڑ گئی، جس کے بعد اسے انتہائی تشویشناک حالت میں دوبارہ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لایا گیا۔ ڈاکٹروں کی انتھک کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکا اور دورانِ علاج دم توڑ گیا۔