آئی سی سی کا ورلڈ کپ فارمیٹ میں بڑی تبدیلیوں پر غور، ٹیموں کی تعداد کم ہونے کا امکان
Web Desk
15 July 2026
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ سمیت مختلف عالمی ایونٹس کے موجودہ فارمیٹس میں بڑی اور دور رس تبدیلیاں لانے پر غور کر رہی ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ون ڈے ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کی تعداد 14 سے کم کر کے 12 کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے، جبکہ ورلڈ کپ 2027 میں ایک نیا ‘سپر سیون’ مرحلہ متعارف کرائے جانے کا بھی قوی امکان ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس مجوزہ فارمیٹ کا سب سے پرکشش پہلو یہ ہوگا کہ اس کے تحت روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹورنامنٹ میں زیادہ میچز دیکھنے کو مل سکتے ہیں، جس سے ایونٹ کی تجارتی اہمیت اور شائقینِ کرکٹ کی دلچسپی میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو بھی مزید سنسنی خیز بنانے کے لیے اس کی تاریخ میں پہلی بار سیمی فائنلز کا مرحلہ شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ‘سپر 8’ مرحلے کو ‘سپر 10’ میں تبدیل کرنے کی تجویز بھی زیرِ بحث ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی مستقبل میں ایک نیا کلب ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ متعارف کرانے کے منصوبے پر بھی کام کر رہی ہے، تاہم ان تمام انقلابی تجاویز پر فی الحال حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے جو کہ کونسل کے آئندہ اجلاسوں میں متوقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کی سلیکشن کا پلان تیار
16 July 2026
شیخ حسینہ کی وطن واپسی کا خیرمقدم، سزائے موت پر نظر ثانی ہو سکتی ہے: بنگلہ دیش
16 July 2026
الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین، آئین میں تبدیلیوں کا فیصلہ
16 July 2026
لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 50 اموات کا خدشہ
16 July 2026
ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون رہا کر دی، ٹرمپ کا خیرمقدم
16 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 77 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
16 July 2026
صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر 3سمریوں کی منظوری دے دی
16 July 2026
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ دورے پر چین روانہ
16 July 2026