LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے میں مدد دے رہا: برطانوی میڈیا جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان ایران نے شادی کی تقریب پر حملے کو واشنگٹن کی اخلاقی گراوٹ کی ایک اور مثال قرار دیدیا امریکی حملوں میں 19 افراد شہید، 108 زخمی ہوئے: ایرانی وزیر صحت کی تصدیق ایران اسرائیل کیساتھ دوبارہ جنگ سے پہلے امریکی اڈوں کو نشانہ بنا رہا: عالمی تجزیہ کار صومالی تنظیم الشباب اور یمنی حوثیوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کی اطلاعات میری ٹائم اتحاد میں شمولیت کیلئے ضروری مراحل مکمل کر لیے گئے، سعودی وزارت دفاع جنگ بندی کے باوجود رواں سال غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 900 سے زائد فلسطینی شہید: وزارتِ صحت جغرافیائی، سیاسی کشیدگی: 86 ٹن سونا امریکا اور کینیڈا سے برطانیہ منتقل

بعض لوگ بامقصد کام کی بجائے دوسروں پر تنقید سے شہرت حاصل کر رہے ہیں: محمد احمد

Web Desk

13 July 2026

پاکستان کے سینئر اداکار و مصنف محمد احمد نے آن لائن تنقید اور تنازعات پر مبنی مواد کے بڑھتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل بہت سے لوگ بامقصد کام کرنے کے بجائے دوسروں پر تنقید کر کے سستی شہرت حاصل کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انہوں نے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کی نظر میں اب اداکاری اور لکھنا کوئی مشکل پیشہ نہیں رہا، بلکہ توجہ، لائکس اور فالوورز حاصل کرنے کا سب سے آسان طریقہ دوسروں کے خلاف باتیں کرنا اور تنازع کھڑا کرنا بن چکا ہے۔ کسی کا نام لیے بغیر ان کا کہنا تھا کہ جب بعض افراد اپنے شعبے میں کامیابی حاصل نہیں کر پاتے تو وہ اس منفی راستے کو اپناتے ہیں، جبکہ یوٹیوب اور ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز پر روسٹنگ اور ذاتی تنقید کو تخلیقی کام کے مقابلے میں زیادہ پذیرائی ملتی ہے۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ حقیقی صلاحیت برسوں کی محنت اور مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہوتی ہے مگر موجودہ دور میں سنسنی خیز مواد کو زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔ اگرچہ محمد احمد نے کسی کا نام نہیں لیا، تاہم ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے اور شوبز انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نے ان کے اس مؤقف کی بھرپور حمایت کی ہے۔