جوناگڑھ آج بھی پاکستان کا حصہ ہے، نواب علی مرتضیٰ خانجی کا لاہور ہائیکورٹ بار میں خطاب
Web Desk
4 December 2025
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں “جوناگڑھ کا مسئلہ: قائداعظم کا ادھورا خواب” کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا جس کے مہمانِ خصوصی نواب آف جوناگڑھ نواب علی مرتضیٰ خانجی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوناگڑھ کل بھی پاکستان تھا، آج بھی پاکستان ہے اور ہمیشہ پاکستان کا حصہ رہے گا۔
نواب علی مرتضیٰ خانجی نے بتایا کہ تقسیمِ ہند کے وقت نواب مہابت خانجی نے رعایا کی مرضی، باہمی مشاورت اور قائم شدہ کونسل کی سفارشات کی بنیاد پر پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ مکمل امن کے ماحول میں ہوا اور دو ماہ تک جوناگڑھ میں پاکستان کا پرچم سربلند رہا۔
انٹرنیشنل وکیل آصف تنویر اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جوناگڑھ کا پاکستان سے الحاق ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جو آج بھی قانونی طور پر برقرار ہے جبکہ بھارت کا قبضہ غیرقانونی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے معاشی ناکہ بندی، بندرگاہوں کی بندش اور اشتعال انگیزی نے ریاست میں بحران پیدا کیا، جو بعد ازاں بھارتی مداخلت کا جواز بنایا گیا۔
مقررین کے مطابق، تاریخی دستاویزات سے ثابت ہے کہ بھارتی قیادت نے نواب کو فیصلہ تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جو بین الاقوامی قانون اور 1947ء کے اصولوں کے خلاف تھا۔
نواب علی مرتضیٰ خانجی نے کہا کہ جوناگڑھ کے تاریخی و قانونی پہلوؤں پر تحقیق ضروری ہے تاکہ بھارتی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔ انہوں نے اپنی حیثیت کو “Sovereign in Exile” یعنی جلاوطن حکمران قرار دیا جو آج بھی بین الاقوامی قانون کے مطابق قائم ہے۔
تقریب میں لاہور ہائیکورٹ بار کی قیادت سمیت متعدد وکلاء نے شرکت کی اور نواب آف جوناگڑھ کی حمایت کا اعلان بھی کیا۔
متعلقہ عنوانات
پرنس رحیم آغا خان دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
26 May 2026
پاک چین تعلقات نئی اسٹریٹجک بلندی پر: مشترکہ اعلامیے میں “چین پاکستان سکیورٹی پارٹنرشپ” کے قیام
26 May 2026
“ہم جیل میں آئے ہیں یا حج پر؟” ناقص انتظامات پر پاکستانی عازمین پھٹ پڑے
26 May 2026
پنجاب میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران شدید ہیٹ ویو کا خدشہ
26 May 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے
26 May 2026
مریم نواز کی اے آئی آئی بی کو ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں شراکت داری کی پیشکش
26 May 2026
پاکستان اور چین کا تزویراتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق: مشترکہ اعلامیہ
26 May 2026
چین دنیا کیلئے قابل تقلید ماڈل، معاشی طاقت میں کوئی ثانی نہیں: وزیراعظم
26 May 2026