LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان، جنگ بندی ختم ہونے کا دعویٰ آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کشیدہ؛ حکومت نے وفاق سے رینجرز اور ایف سی اہلکار مانگ لیے ’جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی‘، نیتن یاہو کی ایران کو سخت وارننگ عوامی مسائل نظرانداز، حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان، جنگ بندی ختم ہونے کا دعویٰ غیر ملکی ملازمین کے لیے استعمال ہونے والے ویزا سسٹم میں وسیع پیمانے پر دھوکہ دہی بے نقاب نجکاری کمیشن بورڈ کا اہم فیصلہ: اسلام آباد ایئرپورٹ نجی شعبے کے حوالے کرنے کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزری معاہدے کی منظوری اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کی کڑی تنقید؛ “ہزاروں کا قتل کرنے والے حقِ حکمرانی کھو چکے یوکرینی حملوں سے ایک ہفتے میں 38 روسی شہری ہلاک ہوئے: ماریہ زخارووا سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا: سربراہ پاسداران انقلاب گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیحات ہے: وزیراعظم وزیراعظم سے اقوام متحدہ کی سیکرٹری شپ کے امیدواروں کی ملاقاتیں، عالمی امن کے عزم کا اعادہ جدید جوڈیشل ٹاور منصوبے کا آغاز، چیف جسٹس عالیہ نیلم کل سنگِ بنیاد رکھیں گی وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور مسماری کے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لئے سینیٹ آبی وسائل کمیٹی؛ 508 ارب کا نیلم جہلم منصوبہ ٹنل فالٹ کے باعث بند، 2028ء میں دوبارہ فعال کرنے کا ہدف،

ہانیہ عامر بولڈ لباس پہننے پر تنقید کی زد میں آگئیں

Web Desk

10 July 2026

پاکستان کی مقبول اور بولڈ اداکاراؤں میں شمار ہونے والی ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنے منفرد اور بولڈ لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آ گئی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں لاہور میں منعقدہ معروف بین الاقوامی لگژری برانڈ وائی ایس ایل (YSL) کے پاکستان میں پہلے فلیگ شپ اسٹور کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس ہائی پروفائل ایونٹ کے لیے ہانیہ عامر نے سیاہ رنگ کے وائی ایس ایل لباس، ہلکے میک اپ اور ‘ویٹ ہیئر لک’ (Wet Hair Look) کا انتخاب کیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر آتے ہی تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ اگرچہ بعض مداحوں نے فیشن کے اس مغربی انداز کو بے حد سراہا، تاہم صارفین کی بڑی تعداد نے ان کی اسٹائلنگ اور لباس کو حد سے زیادہ بولڈ قرار دیتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے ملکی ثقافتی اقدار کے منافی قرار دیا۔