LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بھارت سندھ طاس معاہدہ بحال کرے، پانی کو بطور ہتھیار بنانا قوانین کی خلاف ورزی ہے: اسحاق ڈار ظہران ممدانی کا ارجنٹینا و مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر ردِعمل ستھرا پنجاب پراجیکٹ: مالی بد عنوانی اور ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی متعدد شکایات لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانے بحال، ویزا سروسز کا آغاز یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے: اسحاق ڈار بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ وزیراعظم سے کروشین وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق حکومتِ پنجاب اور امریکن قونصلیٹ لاہور کا کلچر کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اہم اجلاس، اقتصادی سفارت کاری اور فعال خارجہ پالیسی کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے حکومت کا رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ محکمہ ایکسائز کا 25 ارب 43 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی: باقر قالیباف کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس معطل محسن نقوی کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ظہران ممدانی کا ارجنٹینا و مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر ردِعمل

Web Desk

9 July 2026

نیویارک: امریکہ کے معروف شہر نیویارک کے میئر ظہران ممدانی بھی ارجنٹینا اور مصر کے درمیان کھیلے گئے فٹ بال میچ میں ہونے والے متنازع فیصلوں پر میدان میں آ گئے ہیں، جس نے سوشل میڈیا پر جاری بحث کو ایک نیا رخ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، میئر ظہران ممدانی نیویارک میں اپنے نئے ٹرانزٹ منصوبے ’نیکسٹسٹاپ: بیٹر بسز، فاسٹر سروس‘ (NextStop: Better Buses, Faster Service) کی رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران نئے منصوبے کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بہتر سفری سہولتیں مسافروں کا قیمتی وقت بچانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں اور اس منصوبے کے تحت عوامی ٹرانسپورٹ کے سفر کا دورانیہ نمایاں طور پر کم ہو جائے گا۔

میئر نیویارک کا کہنا تھا کہ سفر کا دورانیہ کم ہونے کا براہِ راست فائدہ شہریوں کی سماجی زندگی کو ہو گا۔”جب سفر کا وقت بچے گا، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ صبح کام پر روانہ ہونے سے پہلے سکون کے ساتھ اپنی فیملی کے ساتھ ناشتہ کر سکتے ہیں، اور اسی طرح شام کو بھی وقت پر گھر واپس پہنچ کر اپنے بچوں کے ساتھ خوش گوار لمحات گزار سکتے ہیں۔”

پریس کانفرنس کے اختتام پر میئر ظہران ممدانی نے ارجنٹینا اور مصر کے حالیہ ہائی وولٹیج میچ کا تذکرہ چھیڑ دیا، جہاں وہ ریفری کے متنازع فیصلوں پر مصری ٹیم کے حق میں کھڑے دکھائی دیے۔

انہوں نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کو سمیٹتے ہوئے مسکراتے ہوئے کہا کہ: “سفر کا وقت جلدی ختم ہونے کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ اب آپ کے پاس اتنا وقت ہوگا کہ آپ اپنے دوستوں کی اس بات سے کھل کر اتفاق کر سکیں کہ کل کا میچ واقعی مصر سے چھینا گیا تھا۔”

میئر نیویارک کے اس غیر متوقع اور دلچسپ ردِعمل نے فٹ بال شائقین اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے، جس سے انٹرنیٹ پر پہلے سے جاری گرما گرمی مزید بڑھ گئی ہے۔ واضح رہے کہ ارجنٹینا کی مصر کے خلاف ڈرامائی اور اعصاب شکن فتح کے بعد مصری ٹیم کے ہیڈ کوچ، کھلاڑی اور دنیا بھر کے مداح ریفریز کے فیصلوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔