پری کوارٹر فائنل میں شکست ، برازیل فیفا ورلڈ کپ سے باہر ، اسٹار کھلاڑی نیمار کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
Web Desk
6 July 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ناروے نے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو 1-2 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ اس مایوس کن شکست اور ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ٹوٹنے پر برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار جونیئر آبدیدہ ہو گئے اور انہوں نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔
نیوجرسی میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں ناروے کی جانب سے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے۔ ہالینڈ نے پہلا گول 79ویں منٹ میں اور دوسرا فیصلہ کن گول 90ویں منٹ میں کر کے اپنی ٹیم کو مضبوط برتری دلائی۔ برازیل کی جانب سے واحد گول میچ کے آخری لمحات میں نیمار جونیئر نے پنالٹی کک پر اسکور کیا، تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ اس تاریخی فتح کے ساتھ ہی ناروے کی ٹیم میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ نیمار نے اپنے الوداعی بیان میں کہا کہ میں نے جیت کے لیئے پوری کوشش کی، میرا انٹرنیشنل کیریئر اسی اسٹیڈیم (نیوجرسی) سے شروع ہوا تھا اور میں نے یہیں اس کا اختتام کیا۔ اب یہ سب ختم ہو چکا ہے۔
34 سالہ نیمار نے برازیل کے لیے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز 10 اگست 2010 کو امریکا کے خلاف ایک دوستانہ میچ سے کیا تھا، جو اسی ایسٹ ردرفورڈ، نیوجرسی کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔
نیمار اپنے بین الاقوامی کیریئر کا اختتام برازیل کے تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کے طور پر کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 80 گول اسکور کیے، جو برازیل کے لیجنڈری کھلاڑی پیلے کے ریکارڈ سے 3 گول زیادہ ہیں۔ مزید برآں، فیفا ورلڈ کپ کے ایک اور میچ میں فرانس نے پیراگوئے کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ
23 August 2026
ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان
23 August 2026
پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار
23 August 2026
چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز
23 August 2026
بھارت کے قریب مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا، 24 افراد لاپتا
23 August 2026
شاہین آفریدی کو ٹیسٹ سکواڈ سے باہر رکھنے پر سابق انگلش فاسٹ بولر کا حیرت کا اظہار
23 August 2026
آسٹریلیا کی دوسرے ٹیسٹ میں بنگلادیش کو اننگز اور51 رنز سےشکست
23 August 2026
لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کیخلاف قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان
23 August 2026