ڈیڑھ سالہ پرفارمنس کا جائزہ لیں تو ٹیم کی حالت سامنے آ جائے گی، عاقب جاوید کا سلیکشن کمیٹی اور شان مسعود کی کپتانی پر اہم بیان
Web Desk
5 July 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور سلیکٹر عاقب جاوید نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پچھلے ڈیڑھ سال کے نمبرز اور اعداد و شمار ملائیں تو آپ کو ٹیم کی اصل پرفارمنس کا پتہ چل جائے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ مصباح الحق اور سرفراز احمد چھ ماہ قبل ہی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں طویل عرصے سے درپیش مسائل کو درست طریقے سے ایڈریس نہیں کیا جا رہا تھا جس کا خمیازہ ٹیم بھگت رہی ہے۔
سابق کرکٹر نے کپتان کے کردار کو کلیدی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ٹیم میں کپتان کی ذمہ داری سب سے اہم ہوتی ہے۔ ٹیسٹ کپتان شان مسعود کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عاقب جاوید نے ریمارکس دیے کہ شان مسعود کے دور میں بطور کھلاڑی ان کی اپنی انفرادی پرفارمنس تو اچھی رہی، لیکن ان کی کپتانی کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی، جس کی وجہ سے ٹیم مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت
21 August 2026
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
21 August 2026
حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی
21 August 2026
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
21 August 2026
بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک
21 August 2026
اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا
21 August 2026