LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جکارتا میں پاکسان کی آئی ٹی انڈسٹری کا ڈنکا: “ایشین اوسیانین ایوارڈز” میں 11 عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے جاوید ہاشمی کا گھر کے محاصرے کا دعویٰ: “تمام رکاوٹیں توڑ کر چونگی نمبر 9 ملتان پہنچوں گا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: KSE-100 انڈیکس 1138 پوائنٹس گر گیا سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے: بلال اظہر کیانی آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی 13 سالہ حکمرانی، کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے: امیر مقام کراچی بندر گاہ سے یورپ کیلئے براہ راست شپنگ سروس بحال وزیرِ اعظم کی ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل

وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

21 August 2026

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور بن ابراہیم سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق، دونوں عالمی رہنماؤں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر کامل اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں وزرائے اعظم نے باہمی تعاون کی موجودہ رفتار کو مزید تیز کرنے، بالخصوص تجارت، معاشی شراکت داری اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں روابط کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

گفتگو کے دوران علاقائی صورتحال بالخصوص خلیجی خطے اور مشرقِ وسطیٰ کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر انور ابراہیم نے خطے میں امن، استحکام اور سفارتی توازن کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی اور وزیراعظم شہباز شریف کے علاوہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت، رہنمائی اور کاوشوں پر خصوصی اظہارِ تشکر کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے موقف کی مسلسل حمایت پر اپنے ملائیشین ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی بحالی کے لیے ملائیشیا سمیت تمام برادر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھے گا۔ گفتگو کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے آئندہ کسی موزوں موقع پر عنقریب بالمشافہ ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔