اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
Web Desk
21 August 2026
اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے 27 ستمبر کے احتجاج اور لانگ مارچ کو برقرار رکھنے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اپوزیشن کا اہم مشاورتی اجلاس اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس، پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، اسد قیصر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، سلمان اکرم راجہ اور شاہد خٹک سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس کے بعد جاری کردہ باضابطہ اعلامیے کے مطابق، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، بانی پی ٹی آئی کی صحت، اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عدم عملدرآمد کے معاملے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اپوزیشن رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاج پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ اعلامیے میں حکومت پر بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر ڈرامہ رچانے کا الزام عائد کیا گیا۔
پارلیمانی پارٹی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر حکومت کی سخت مذمت کی اور اعلان کیا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کا مقدمہ دائر کرنے کے لیے عدالتِ عظمیٰ سے رجوع کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق، 27 ستمبر کے احتجاج اور لانگ مارچ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور تمام اپوزیشن جماعتوں کو اس میں بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ مزید برآں، پنجاب سمیت ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے، گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام کو فعال بنانے اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر تمام اپوزیشن رہنماؤں کی الائنس میں شمولیت کا خیرمقدم کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ
7 October 2026
پاکستان اور جرمنی کا تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق
7 October 2026
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
7 October 2026
انمول عرف پنکی نے منشیات کے مقدمے سے بریت کی درخواست دائر کردی
7 October 2026
ایم ٹی آنر 25 کے مزید 3 پاکستانی کریو ارکان بھی وطن واپس روانہ
7 October 2026
سموگ اور فوگ کا خدشہ: بلدیاتی الیکشن اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز
7 October 2026
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے: قطر
7 October 2026
پاکستان کی سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ میں پانی سے متعلق قرارداد منظور
7 October 2026